Source : Yahoo

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ،حقیقت کیا ؟
27 اگست 2018 (23:34) 2018-08-27

لاہور : عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہی تمام لوگوں کی نظریں ان کی کارکردگی پر لگی ہیں ،کہنے کو تو عمران خان نے ایسے علاقے سے وزیر اعلیٰ کو منتخب کیا ہے جس کی طرف آج تک کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ایسے علاقے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو منتخب کیا ہے جہاں پر بجلی تک موجود نہیں لیکن آج سوشل میڈیا پر ہونے والی تصویر نے سب کو حیرت میں ڈال دیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے اہلخانہ کیساتھ طیارے کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

کیا یہ ایک عوامی اور غریب عوام کی نمائندگی کا سٹائل ہے ؟ سوشل میڈیا پر تنقید کا ایک طوفان برپا ہو گیا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ واقعی تبدیلی آ رہی ہے یا وہ ہی پرانا شاہی انداز اپنا یا جا ئے گا ،عمران خان کی ہدایات ایک جانب، مگر دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گھر والوں کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کئے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے اور ایک تصویر بھی سامنے آ چکی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ سب کس قانون کے تحت کیا گیا۔


ای پیپر