Source : Yahoo

جعلی سادگی مہم سے عوام کو بیووقوف نہیں بنایا جاسکتا‘مریم اورنگزیب
27 اگست 2018 (22:09) 2018-08-27

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرنے والے بچت کی بات کرکے قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں؟۔

پیر کو ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب گاڑیاں بیچنے کا ڈھونگ کرتے ہیں،وہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاﺅس تک ہیلی کاپٹر میں جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم جعلی سادگی مہم سے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ،بچت کا نعرہ اصل میں ٹوپی ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی شہرت اور شوبازی سے ملک نہیں چلائے جاتے،بچت کے نام پر سستی شہرت کی کوشش ہورہی ہے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب عوام چائے بسکٹ کی بچت نہیں،1کروڑنوکریوں،50لاکھ گھرکے منتظرہیں۔


ای پیپر