Source : Yahoo

عمران خان کی پالیسی پر عملدرآمد کریں گے‘تبدیلی نظر آئے گی ‘ڈاکٹر یاسمین راشد
27 اگست 2018 (20:12) 2018-08-27

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی‘وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے‘تبدیلی سب کو نظرآئے گی۔

پیر کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں بطور صوبائی وزیر صحت پنجاب حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج بہت مبارک دن ہے‘پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے، پہلے 100 دن میں تبدیلی سب کو نظرآئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سو دن کے اندر تبدیلی لا کر دکھائیں گے، ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خان صاحب کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نےتبدیلی کےسفرکوشروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آج پنجاب اور بلوچستان کی کابینہ نے حلف اٹھا یا، پنجاب کابینہ سے قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہی جب کہ بلوچستان کابینہ سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔گورنر ہاوس پنجاب میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔


ای پیپر