Source : Yahoo

عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا
27 اگست 2018 (20:00) 2018-08-27

کراچی: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے گورنرسندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا‘ وہ صوبے کے 33 ویں گورنر ہیں۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاس میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ علی احمد شیخ نے عمران اسماعیل سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں اسپیکراسمبلی آغاسراج درانی نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے منتخب ہوئے تھے۔ عمران اسماعیل نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنا استعفی سیکریٹری اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔

حلف برداری سے قبل عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا گورنرہوں، مخصوص شہر کا نہیں، کوشش کروں گا کہ سب کوساتھ لے کرچلوں۔پانی کا مسئلہ حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، صوبائی اورفیڈرل حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔


ای پیپر