Source : Yahoo

پنجاب ‘بلوچستان کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔۔۔کس کو کونسا قلم دان سونپا ؟
27 اگست 2018 (19:37) 2018-08-27

لاہور\ کوئٹہ: پنجاب اور بلوچستان کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا‘ پنجاب کابینہ سے قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہی جبکہ بلوچستان کابینہ سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس پنجاب میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا، دوسری جانب گورنر ہاوس بلوچستان میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں بلوچستان کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریکِ انصاف نے پنجاب کی 23رکنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے علیم خان کو بلدیات، یاسمین راشد کو صحت، فیاض الحسن چوہان کو وزارتِ اطلاعات کا قلم دان سونپا تھا۔ کابینہ میں شامل میاں محمود الرشید ہاسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر میاں اسلم اقبال انڈسٹری، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے وزیر، یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن، تیمور خان یوتھ افیئرز اور کھیلوں کے وزیر ہاشم بخت وزیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں۔دوسری جانب عمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے ۔


ای پیپر