فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
27 اگست 2018 (15:09) 2018-08-27

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے عمران خان کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ سینیٹر جان مکین ایک نامور جنگی ہیرو اور اپنے ملک کے کامیاب نمائندے تھے۔


ای پیپر