فوٹوبشکریہ فیس بک

آرمی چیف کا امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
27 اگست 2018 (13:49) 2018-08-27

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ سینیٹر جان مکین ایک نامور جنگی ہیرو اور اپنے ملک کے کامیاب نمائندے تھے۔

جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ جان مکین پاک امریکہ تعلقات کے اچھے حامی تھے اور پاکستان کے اچھے دوست سمجھے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، سینیٹر جان مکین کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جان مکین نے گزشتہ روز اپنے علاج سے روک دیا تھا۔ جان مکین 6 مرتبہ ایری زونا سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ جان مکین 2008 کے صدارتی انتخابات میں باراک اوباما کے حریف تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ اور ویتنام میں جنگی قیدی بھی رہے۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر