فوٹوبشکریہ فیس بک

ان حالات میں بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں: ممنون حسین
27 اگست 2018 (13:18) 2018-08-27

لندن: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

ہسپتال سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں نے صدر ممنون حسین سے سوال پوچھا کہ صدر صاحب کیا ان حالات میں آپ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی آج بھی میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ صدر ممنون حسین نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ وہ اب بہتر ہیں انہوں نے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر اب بھی وہ آئی سی یو میں ہی ہیں اور ان کی نواز شریف سے فون پر چند منٹ بات ہوئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر