فوٹوبشکریہ فیس بک

صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز، پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی
27 اگست 2018 (09:50) 2018-08-27

اسلام آباد: صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز، انتخابات کیلئے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں کاغذات نامزدگی پرائیڈنگ آفیسرز کو جمع کراسکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر بدھ کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کیلئے عارف علوی کا نام سامنے آیا ہے جبکہ اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکی۔

 

 


ای پیپر