جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیراعظم کو شہزاد اکبر کیخلاف کیا چارج شیٹ پیش کی؟ 
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
27 اپریل 2021 (20:48) 2021-04-27

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءجہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔

نجی خبر رساں ادارے نے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی چارج شیٹ کی کاپی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہزاد اکبر ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

چارج شیٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ خسرو بختیار گروپ اور ہارون اختر گروپ کی تمام ملوں کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ اومنی گروپ اور شریف خاندان کی ساری ملوں کو بھی تحقیقات کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین سمیت سب مل مالکان ایف آئی اے میں اپنے کیسز کی پیروی کریں جبکہ شہزاد اکبر یقینی بنائیں گے کہ ایف آئی اے کسی کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر