ماہر تعلیم اور سول سوسائٹی کا وزیراعظم سے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
27 اپریل 2021 (20:32) 2021-04-27

لاہور: ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 150 ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا کر ایچ ای سی کو وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا گیا، چیئرمین کے عہدے کی مدت کو حاصل قانونی تحفظ ختم کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے اس لئے ایچ ای سی کو آزاد قومی ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے بحال کیا جائے۔

خط لکھنے والوں میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار، سابق پرو چانسلر لمز سید بابر علی، صدر زیبسٹ شہناز وزیر علی، حنا جیلانی، رسول بخش رئیس، حارث خلیق، حسین نقی، سلمان اکرم راجا، ضیا الدین یوسفزئی، نسیم زہرہ اور بیرسٹر عمر ضیا الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر