Pakistan, China, cooperation, South Asian countries, Shah Mehmood Qureshi
27 اپریل 2021 (15:21) 2021-04-27

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہتے ہیں ، علاقائی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

6 ملکی کورونا وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ممالک موسمیاتی تبدیلی ، قدرتی آفات اور خطرات کی زد میں ہیں ، اس پلیٹ فارم سے مل کر قدرتی آفات کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم کے ذریعے اداروں اور عوامی سطح پر رابطوں کو مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔ ہمارے درمیان وائس منسٹرز اور ڈائریکٹرز جنرلز کی سطح پر 2 ورکنگ گروپس کے ذریعے رابطہ استوار رہا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کا کسانوں کو ایگری مارکیٹ سے ای کامرس کے ذریعے منسلک کرنا ہمارے لئے قابل تقلید ہے ۔

واضح رہے کہ کانفرنس میں چین ، پاکستان ، افغانستان ، بنگلادیش ، نیپال اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔


ای پیپر