Political figure, Islamabad, Jahangir Tareen case, Raja Riaz, PM Imran Khan
27 اپریل 2021 (14:17) 2021-04-27

لاہور: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں ، ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے ۔

اپنے بیان میں راجہ ریاض نے کہا کہ آج ملاقات میں وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے ، امید ہے کپتان ہمیں انصاف دے گا ۔ شفاف ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کی کاوشوں سے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے درمیان ملاقات طے پائی ۔

کچھ روز قبل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی اور اس سلسلے میں کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان سے دیرینہ تعلق ہے اور ان کیساتھ ایسا رشتہ ہے جو کمزور نہیں ہونا چاہیے جبکہ گروپ کی جلد وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد ایف آئی آر بنائی گئی ہیں اور سول کیس کو فوجداری میں تبدیل کر دیا گیا ۔ عدالت سے انصاف ضرور ملے گا اور (ن) لیگ نے اپنے دور میں مجھے ٹیکس نوٹسز بھیجے اور ہم کسی کمیٹی سے نہیں بلکہ وزیراعظم سے ملیں گے اور پورے گروپ نے کہا وزیراعظم ہماری بات سنیں اور ملاقات کریں ۔


ای پیپر