Zoom, new feature, video background, app, pandemic, US, UK
27 اپریل 2021 (13:18) 2021-04-27

لندن: ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن 'زوم' نے ویڈیو بیک گراؤنڈ کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ۔

صارف چاہے کہیں بھی بیٹھ کر ویڈیو کال کریں لیکن ، ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن 'زوم' کا بیک گراؤنڈ فیچر ویڈیو کال کو بالکل ایسے بنا دے گا جیسے کال کرنے والا کسی دفتر میں بیٹھا ہو ، اس فیچر کی مدد سے 25 افراد کو ویڈیو کال میں شامل کیا جاسکتا ہے ، فیچر کو ان ایبل کرنے پر کال کا حصہ بننے والے افراد خود کار طور پر بلٹ ان ورچوئل سینز جیسے بورڈ روم میں نظر آنے لگیں گے ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے دوران سماجی رابطے کی ایپلی کیشن 'زوم' کا استعمال بڑھ گیا ہے ، زوم نے صارفین کی معلومات کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اپنا نیا اور بہتر ورژن 5.0 لانچ کر دیا ہے ۔

نئے ورژن میں بہتر انکرپشن فیچرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس شرکت سے روکا جاسکے ، کسی بھی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے خود پاسورڈ کی بجائے چھ ہندسوں پر مشتمل پاسورڈ درکار ہوگا ، ویبینارز اور کلاؤڈ ریکارڈنگ کے علاوہ میٹنگ کے ایڈمن کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ ریکارڈنگ کی ایکسپائری ڈیٹ بھی درج کر سکتے ہیں ، زوم کا ورژن 5.0 آنے سے قبل کمپنی کو ڈیٹا اور صارفین کی پرائیویسی کے متعلق کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔


ای پیپر