Imran Khan, PTI government, progress, Shahid Khaqan Abbasi, PML-N
27 اپریل 2021 (10:27) 2021-04-27

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، کہا کل وزیر اعظم عمران خان نے فرمایا ملک ترقی کر رہا ہے ، خان صاحب اپنی تقریر میں بتادیں ترقی کس شعبے میں ہوئی ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے ، چینی آج بھی 115 روپے کلو میں مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پتا نہیں کس پاکستان میں رہتے ہیں ؟ آج ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے ملک کس طرف جا رہا ہے ؟ بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، حکومتی آمدن وہی اخراجات بڑھ گئے ہیں ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج مسئلے کا حل لاک ڈاون نہیں ، ماسک پہنانے اور ویکسین میں ہے ، حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی ، مانگے تانگے پر گزارا چل رہا ہے ۔ بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے جس نے ہر شعبہ تباہ کر دیا ہے ۔ کرپشن سے چھوٹی سے چھوٹی نوکری بھی محفوظ نہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے ۔


ای پیپر