World Health Organization, India, pandemic cases, PM Modi, BJP government
27 اپریل 2021 (09:23) 2021-04-27

نیویارک: بھارت میں کورونا کیسز کی صورت حال گھمبیر ہونے کے باعث عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اضافی عملہ اور سامان بھارت بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سامان میں آکسیجن ، موبائل فیلڈ ہسپتال اور لیبارٹری سامان شامل ہیں ، اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے 2600 اضافی اسٹاف ممبر وبا سے لڑنے میں مودی سرکار کی مدد کریں گے ۔

اسسٹنٹ ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ چین کی 2 کورونا ویکسینز کی ہنگامی منظوری پر غور آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ سائنو فام ویکسین سے متعلق فیصلہ رواں ہفتے کے آخر میں کیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو گئی ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ ، 19 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 2 ہزار ، 764 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔


ای پیپر