Corona spreads in Pakistan, dozens of deaths daily, 142 killed
کیپشن:   فائل فوٹو
27 اپریل 2021 (09:06) 2021-04-27

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی اموات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ روز مزید 142 افراد کے انتقال سے کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 43 ہزار 981 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 487 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.20 فیصد رہی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد ستاسی ہزار سات س چورانوے ہے جبکہ چھ لاکھ ننانوے ہزار آٹھ سو سولہ افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک آٹھ ہزار ستانوے شہری اس وبا میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں چار ہزار چھ سو پانچ، خیبر پختونخوا میں تین ہزار ایک سو چھپن، اسلام آباد میں چھ سو ستر، گلگت بلتستان میں ایک سو پانچ، بلوچستان میں دو سو بتیس اور آزاد کشمیر میں چار سو چونسٹھ افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد تہتر ہزار آٹھ سو چار، خیبر پختونخوا ایک لاکھ چودہ ہزار چھ سو اکسٹھ، پنجاب دو لاکھ ترانوے ہزار چار سو اڑسٹھ، سندھ دو لاکھ اناسی ہزار دو سو بہتر، بلوچستان اکیس ہزار آٹھ سو تین، آزاد کشمیر سولہ ہزار چھ سو انسٹھ اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار دو سو بہتر شہریوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ عوام کو اس عالمی وبا سے محفوظ رکھا جائے، اس سلسلے میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔


ای پیپر