FIR, Health Minister, Taimur Saleem Jhagra, Corona SOPs, Khyber Pakhtunkhwa
27 اپریل 2021 (08:38) 2021-04-27

پشاور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ، ریسٹورنٹ مالک اور مینجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا مقامی ہوٹل میں متعدد افراد کے ساتھ افطاری کر رہے تھے ۔ سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، مزید 142 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار329 ہوگئی ۔

24 گھنٹے میں ملک بھر میں 43 ہزار 981 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 4 ہزار 487 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.20 فیصد رہی ۔


ای پیپر