گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
27 اپریل 2020 (23:44) 2020-04-27

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کل میری والدہ آئی تھیں ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کرانے کا سوچا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رات کو ہی قرنطینہ کرلینا چاہئے تھا لیکن صبح قرنطینہ ہوا ہوں، اپنی والدہ اور گھر والوں کا کرونا ٹیسٹ کراؤں گا، عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھ میں کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں، ابھی تو مکمل صحت یاب ہوں۔


ای پیپر