کوروناکے درمیان امریکہ کی پابندیاں خطرناک ہیں
27 اپریل 2020 (22:47) 2020-04-27

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران ایران کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر قانونی امریکی پابندیاں ایک ایسے وقت میں اور بھی خطرناک ہیں جب تمام ممالک نوول کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے مسئلہ میں الجھے ہوئے ہیں۔

مزید برآں صدر روحانی نے ان خیالات کا اظہار اپنے انڈونیشیا کے ہم منصب جوکو وی ڈوڈو سے فون پر گفتگو میں کیا۔ دونوں صدور نے اس بیماری سے متعلق تجربات کے تبادلے اور عالمگیر وبا کے خلاف جنگ میں دوطرفہ مدد کی ضرورت روشنی ڈالی۔ایران میں 19 فروری کو وبا پھوٹںے کے بعد سے نوول کرونا وائرس کے 91 ہزار472 کیسز رپورٹ اور 5ہزار 806 اموات ہوئی ہیں۔


ای پیپر