فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
27 اپریل 2020 (17:54) 2020-04-27

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،جبکہ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں دیدی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔


ای پیپر