کورونا، سوئٹزرلینڈ کا پہاڑ پاکستانی پرچم کے رنگ میں ڈھل گیا،جانتے ہیں کیوں؟
27 اپریل 2020 (16:53) 2020-04-27

جنیوا : سوئس انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی گئی ہے اس سلسلے میں سوئٹزرلینڈ میں واقع پہاڑ ’میٹرہارن‘ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں ڈھال دیا گیا۔

سوئس انتظامیہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ جیسے اونچے پہاڑوں والے پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہاہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 280 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


ای پیپر