لندن میں لاک ڈائون کب ختم ہو گا ؟برطانوی وزیر صحت کا اہم بیان
27 اپریل 2020 (16:35) 2020-04-27

لندن : برطانیہ کے جونیئر وزیر صحت ایڈورڈ ارگر نے کہاہے کہ وہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے سلسلے میں لگائی گئی پابندی سے ہونے والی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں لیکن سائنسی اعتبار سے ہم ایسی صورتحال میں نہیں ہیں کہ ان پابندیوں میں نرمی کر سکیں۔

برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو ہونے والے اگلے جائزے میں کیا تبدیلیاں آسکتی ہیں، اس بارے میں ابھی کوئی قیاس آرائی نہیں کی جا سکتی۔کس شخص کو ماسک پہننا چاہیے اور کسے نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں سائنس کی رائے مخلوط ہے۔

ابھی تک موجود طبی مشورہ یہی ہے کہ مریضوں کے آس پاس ماسک ضرور پہنیں لیکن عام زندگی گزارنے والے باقی لوگوں کے لیے ماسک پہننا اتنا اہم نہیں ہے حالانکہ کچھ تحقیقی مقالے اس بارے میں مختلف رائے پیش کرتے ہیں۔


ای پیپر