حکومت نے چھوٹے کاروبار والوں کیلئے 75 ارب کے پیکیج کا اعلان کر دیا
27 اپریل 2020 (15:17) 2020-04-27

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چھوٹے کاروبار والوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 75 ارب کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کا نام چھوٹا کاروبار امداد پروگرام ہے، پروگرام کے تحت چھوٹے کاروبار والوں کا تین ماہ کا بل بھی حکومت ادا کریگی، نوکریوں اور دیہاڑیوں سے محروم محنت کشوں کی امداد کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جار ہے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ وزارت صنعت اور احساس پروگرا م مل کر پورٹل کا اجرا کریں گے، نوکریوں سے نکالے گئے افراد بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

یہ پیکج کل منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ یہ 75 ارب کا پیکج احساس پروگرام سے الگ ہے، کم آمدنی والے دیہاڑی دار افراد رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ امدادی پیکج کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہوگا۔


ای پیپر