قرنطینہ سنٹر میں خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
27 اپریل 2020 (13:28) 2020-04-27

نیو دہلی: بھارت میں کورونا جیسی وبا میں بھی خواتین محفوظ نہیں، راجستھان میں قرنطینہ سنٹر میں موجود ایک خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی عمر 40 سے 45 سال تھی جس کو مادھو پور کے مقامی اسکول میں ایک رات کے لئے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، اس دوران 3 مقامی نوجوانوں نے اسکول میں داخل ہو کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جن کی عمریں ، 20 سال سے کم ہیں۔


ای پیپر