file photo

کورونا کی وبا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن برقرار
27 اپریل 2020 (12:12) 2020-04-27

لاہور: کورونا کی وبا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن برقرار، پنجاب میں بیکریاں، کریانہ، جنرل اسٹور، سپر مارکیٹس، بیج، کھاد، فرٹیلائزرز اور آٹو ورکشاپس صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اہم شاہراؤں سے ہٹائے گئے ناکے بحال کر دیئے گئے۔ لاہور کے علاقوں مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کو ناکہ بندی کر کے مکمل بند کیا گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں بھی لاک ڈاؤن سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے کم رہی۔ شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کا گشت بھی جاری ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے تندوروں اور ریڑھی بانوں کو 4 بجے کے بعد بھی کام کرنے کی اجازت دے دی، محکمہ ریلیف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بلوچستان میں شہری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے باز نہ آئے، پولیس کا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔


ای پیپر