چین کے شہر شنگھائی اور بیجنگ میں اسکولز کھول دیے گئے
27 اپریل 2020 (12:00) 2020-04-27

بیجنگ : چین کے شہر شنگھائی اور بیجنگ میں اسکولز کھول دیے گئے، طلبا نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکولز جانا شروع کر دیا۔

طلبا کا درجہ حرارت اسکولز کے باہر چیک کیا جائے گا، جبکہ ہر بچے کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی ضروری ہو گا۔

شنگھائی میں سیکنڈری اور ہائرایجوکیشن کے طلبا نے کلاس رومز کا رخ کر لیا، تاہم بیجنگ میں اب تک صرف ہائر ایجوکیشن ادارے کھولے گئے ہیں۔


ای پیپر