دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کر گئی
27 اپریل 2020 (09:51) 2020-04-27

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا میں مزید ایک ہزار 157 افراد وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 55 ہزار 413 تک جا پہنچی، اٹلی میں 26 ہزار 644 افراد، اسپین میں 23 ہزار 190، فرانس 22 ہزار 856 اور برطانیہ میں 20 ہزار 732 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں 8 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد کورونا کے خلاف جنگ جیت کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


ای پیپر