’خان صاحب سمجھتی ہے‘ کا جملہ بولنے پر بلاول بھٹو نے وضاحت کردی
27 اپریل 2019 (20:03) 2019-04-27

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں خان صاحب سمجھتی ہے کا جملہ بولنے پر وضاحت سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روزبلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنماں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں خان صاحب سمجھتی ہے کا جملہ جان بوجھ کر نہیں بولابلکہ اردو پر مکمل عبور نہ ہونے کے باعث یہ غلطی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کے لیے مذکر کی بجائے مونث کا صیغہ استعمال کیا گیا اور کہا کہ اگر عمران خان سمجھتی ہیں اس قسم کا بیان دے کر وہ کسی کی تضحیک کررہے ہیں توہ اپنے آپ کی تضحیک کررہے ہیں، ہم سب جانتے ہیں وہ کیسے وزیراعظم بنے، اب اگر بن ہی گئے ہیں تو اس کرسی کا احترام کریں اور اپنا کام کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وانا میں جلسہ عام میں بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


ای پیپر