نئی ویز ا پالیسی جاری کر دی گئی
27 اپریل 2019 (19:49) 2019-04-27

اسلام آباد :حکومت پاکستان نے نئی ویز ا پالیسی جاری کر دی جس کے مطابق 48ممالک کے شہری ائیر پورٹ پر ہی ویز ا حاصل کر سکیں گے ،جبکہ 12ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہے ،افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کی جائے گی، نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3ماہ کا ویزادیا جائے گا،ان ممالک میں ایران، ملائیشیا، روس ، ترکی ، چین ،سری لنکا،آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جبکہ بھارت ، امریکا، برطانیہ اور افغانستان فہرست میں شامل نہیں۔

نئی پالیسی کا اطلاق شروع ہو چکا ہے جس سے 48ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہیں، نئی ویزا پالیسی کے تحت 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر نرمی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔


ای پیپر