دارلامان سے فرار 2 لڑکیاں پولیس نے دوبارہ پکڑ لیں
27 اپریل 2019 (19:35) 2019-04-27

لاہور:لاہورمیں دارالامان سے ڈرامائی انداز میں دو روز قبل فرار ہونے والی لڑکیوں کو انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے دوبارہ پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں دارالامان سے ڈرامائی انداز میں دو روز قبل فرار ہونے والی لڑکیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالامان شمائلہ اور روبینہ دوپٹوں کی رسی بنا کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوئیں۔شمائلہ اور روبینہ نامی دونوں دارلامان میں دوسری منزل پر رہتی تھی،لڑکیوں نے واش روم میں دیوار پر نقب لگایا، دوپٹے جوڑ کر رسی بنائی اور رفو چکر ہوئی تھیں۔

دونوں لڑکیاں فلمی انداز میں فرار ہونے میں کامیاب تو ہوگئیں لیکن پولیس نے انہیں داتا دربار سے پکڑ کر واپس دارالامان بھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں لڑکیوں کو چند روز قبل ہی دارلامان کی تحویل میں دیا تھا،روبینہ سوتیلے باپ جبکہ شمائلہ نے شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر گھر چھوڑا تھا۔


ای پیپر