ادویات کے حصول کیلئے شہریوں پر نئی پابندی عائد
27 اپریل 2019 (19:20) 2019-04-27

اسلام آباد:اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اینٹی بائیوٹیک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

یہ ادویات اب صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی مل سکیں گی۔گزشتہ روز جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک یا اینٹی بیکٹیریل دوائی ہرگز نہ دیں۔

اینٹی بائیوٹک ادویات کی باآسانی دستیابی کے باعث شہری ان کا بے جا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ وزرات صحت نے اس حوالے سے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔


ای پیپر