سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی ،دھماکہ دار اعلان
27 اپریل 2019 (17:13) 2019-04-27

اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان واپسی سے متعلق دھماکہ دار اعلان کر دیا گیا ، پرویز مشرف یکم مئی کو پاکستان پہنچ کر 2مئی کو عدالت کے سامنے پیش ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق یکم مئی کو پاکستان آئینگے ، پرویز مشرف کے وکیل سلیمان صفدر کا کہنا تھا کہ مشرف خود اور ان کے اہلخانہ پاکستان آنے کیلئے ذور دے رہے ہیں ،لیکن صحت میں اُونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ،معالج کی اجازت انہتائی اہم ہے .

یاد رہے سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 2 مئی کومشرف نہیں آتے تو دفاع کے حق سے محروم ہوجائیں گے، اور یہ بھی حکم دیا تھا کہ ٹرائل کورٹ ان کی غیرموجودگی میں ٹرائل مکمل کرکے حتمی فیصلہ جاری کردے۔


ای پیپر