وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک میں قیمتوں کے کنٹرول کا حکم دیدیا
27 اپریل 2019 (16:11) 2019-04-27

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان سے قبل پرائس کنٹرول میکنزم کو مزید موثر بنانے کا حکم دیدیا، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے،اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں اشیائے ضروریہ خصوصاً چینی کے نرخ میں استحکام کیلیے ہرممکن اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلینے رمضان سے قبل پرائس کنٹرول میکنزم کو مزید موثر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ باتیں نہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کرنا ہے،اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیراعلی عثمان بزدار کو سیکرٹری صنعت نے چینی کی قیمت، اسٹاک اور سپلائی سے متعلق بریفنگ دی۔


ای پیپر