رمضان سے پہلے عوام پر مہنگائی بم پھٹ گیا
27 اپریل 2019 (15:40) 2019-04-27

کراچی : حکومت کی جانب سے مارکیٹ میں اپنی رٹ پر عملدرآمدات کے عزم کے باوجود رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک بھر میں ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ہول سیل اشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ جوڑیا بازار میں قیمت میں اضافے کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت 70 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جو کچھ روز قبل تک 65 روپے فی کلو تھی۔موسم گرما میں شیرے (سویٹنر) کی ڈیمانڈ میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے کیونکہ یہ عام طور پر ڈرنکس، سیرپ، جوسز اور کنفیکشنریز کی تیاری میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

اگر چینی کی قیمت پر نظر ڈالیں تو رواں سال کے آغاز میں اس کی قیمت 55 روپے کلو تھے جو فروی میں بڑھ کر 58 سے 60 روپے فی کلو ہوئی جبکہ مارچ میں ریٹیل مارکیٹ میں چینی 63 روپے فی کلی دستیاب تھی۔ساتھ ہی جولائی 2018 سے فروری 2019 کے درمیان ملک میں چینی کی پیداوار میں 8 فیصد تک کمی ہوئی اور یہ 3.728 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 4 ملین ٹن تھی۔

کراچی میں دکاندار 68 سے 70 روپے فی کلو چینی فروخت کر رہے ہیں جبکہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے پہلے ہی کم ہول سیل قیمت میں اسٹاک جمع کیا ہوا تھا اور وہ اب مارکیٹ میں قیمت کے مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے اچھا منافع بنا رہے ہیں۔اس حوالے سے کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے سربراہ انیس مجید کا کہنا تھا کہ 2 ماہ قبل ہول سیل قیمت 53 سے 55 روپے فی کلو تھی جو اب 63 سے 64 روپے کلو کے درمیان ہے۔انہوں نے کہا کہ کارخانوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، شوگر ملز والے کاشتکاروں سے 182 روپے کے سرکاری نرخ کے بجائے 200 روپے کا 40 کلو گنا حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس سیزن میں ملک میں گنے کی پیداوار بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔


ای پیپر