عمران خان کے 90فیصد پودے غائب ہوگئے: مریم اورنگزیب
27 اپریل 2019 (15:02) 2019-04-27

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب کروڑ پودوں کو ارب بنا دیا ، کوئی نہیں زبان پھسل گئی ہو گی ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے۔

  مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب کروڑ پودوں کو ارب بنا دیا ، کوئی نہیں زبان پھسل گئی ہو گی ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے۔انھوں نے کہاکہ پانچ ارب درخت اسی سیارے پر لگائے گئے جہاں پچاس لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے عمران صاحب شکر ہے آپ نے یہ نہیں کہا کی آپ نے پشاور میں لائٹ کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ہے عمران صاحب صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں۔بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہینیب سے پوچھنا تھا کہ کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے ؟۔


ای پیپر