شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں 3 لیوی فورسز اہلکار شہید
27 اپریل 2019 (14:28) 2019-04-27

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں لیویز فورسز کی چیک پوسٹ میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیاجبکہسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں لیویز کے 3 اہلکار امیر زمان، عبدالولی اور نامبوت موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر