Photo Credit Yahoo

کراچی میں پانی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری
27 اپریل 2018 (22:22) 2018-04-27

اسلام آباد: کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ،حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز میں کراچی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بڑا منصوبہ پیش کر دیا ۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹ تعمیر کیا جائے گا.

جس سے 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ان کا کہناتھا کہ 2018-19 کے لئے ملک کے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مد میں 1100.3 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔


ای پیپر