شادی کے بعد کی زندگی کا سوال مردوں سے کیوں نہیں ہوتا : سونم کپور
27 اپریل 2018 (19:28) 2018-04-27

ممبئی:بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے دل کی بات بولنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ انہوں نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی ٹریلر لانچ تقریب کے دوران کیا۔ سونم کپور جن کی شادی کی افواہیں اس وقت میڈیا میں گردش کررہی ہیں، اپنی ساتھی اداکارائیں کرینہ کپور خان، سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی کے ساتھ فلم کے پہلے ٹریلر لانچ کی تقریب کا حصہ بنیں۔

اس دوران رپورٹر نے سونم کپور سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی شادی کے بعد بھی کام کریں گی، جسے سن کر اداکارہ کو غصہ آگیا۔ سونم کپور نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ذہنیت کو تبدیل ہونے میں وقت لگے گا، کرینہ کپور جیسی اداکارہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں، ان کی شادی ہوئی، اور ان کے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی وہ فلم کے سیٹ پر کام کرتی نظر آئیں‘۔ سونم نے مزید کہا کہ شاہد کپور کی بھی شادی ہوئی اور اس کے بعد بھی وہ کام کرتے نظر آئے، کیا شاہد سے کسی نے سوال کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام کرتے نظر آئیں گے یا نہیں، کوئی مردوں سے ایسا سوال کیوں نہیں کرتا؟‘


ای پیپر