Photo Credit Yahoo

ہر سال کی طرح اس سال بھی سگریٹ کے شوقین افراد کو بڑا جھٹکا
27 اپریل 2018 (19:23) 2018-04-27

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سگریٹ کے شوقین افراد کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سگریٹ کی قیمتوں میں پھر اضافے کی تجویز دیدی ۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیگریٹس پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ،ٹیئر ٹو سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیو ٹی 1ہزار 770روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ٹیئر تھری سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 848روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔


ای پیپر