لاہور مال روڈ بم دھماکے کا سہولت کار عبرت کا نشان بنا دیا گیا
27 اپریل 2018 (18:04) 2018-04-27

گجرات:گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران چیئرنگ کراس مال روڈ بم دھماکے کا سہولت کار ہلاک اور تین فرار ہو گئے،بارودی مواد ، اسلحہ اورنقشے میں برآمد ہوئے،دہشتگردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے۔


سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کی اطلاع ملنے پر دربار شریف کے قریب کارروائی کی گئی جس پر4 دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں خطین نامی دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں ہو گئے۔ہلاک ہونے والا دہشتگرد خطیب لاہور چئیرنگ کراس مال روڈ بم دھماکے کا سہولت کار تھااور واہگہ بارڈر،قذافی اسٹیڈیم اور گلشن اقبال بم دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔


دہشت گرد کے قبضہ سے بارودی مواد،اسلحہ ڈیٹو نیٹر،بیگ اور نقشے برآمد ہوئے ، دہشتگرد کا تعلق جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے۔


ای پیپر