بجٹ سے قبل پٹرول دھماکہ۔۔۔قیمتوں میں حیران کن تبدیلی
کیپشن:   Photo Credit Yahoo
27 اپریل 2018 (17:26) 2018-04-27

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کر دی۔تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ، پیٹرول 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے.

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان تھا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔

پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔


ای پیپر