Photo Credit : Content.PK

کپتان کونسا سرپرائز دینے کو ہیں تیار ،خبر سامنے آگئی
27 اپریل 2018 (16:08) 2018-04-27

لاہور :الیکشن 2018کا وقت قریب آتے ہی ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ہرطرف افرا تفری سی پھیل گئی ہے ،بڑی بڑی پارٹیوں کے لوگ آئندہ الیکشن کیلئے اپنا مسقبل مضبوط کرنے کیلئے منصوبے بنا رہے ہیں ،یوں کہہ لیں وفاداریاں تبدیل ہو رہی ہیں ،تبدیلی کی ایک لہر نظر آنی شروع ہو گئی ہے ۔ایسی ہی ایک خبر اب سندھ کی سیاست سے بھی آر ہی ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اب آصف علی زرداری کو بھی ایک بڑا جھٹکا دینے کیلئے تیار ہے جس میں مرزا فیملی کے تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے ہیں ۔فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کپتا ن کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دورہ سند ھ میں دونوں رہنما شمولیت کا اعلان کرینگے ۔عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرینگے ۔ کپتان سندھ سرکار کو سر پرائز دینے کا تیار ہے ۔

نوٹ:ویب سائٹ پر لگی تصویر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ۔


ای پیپر