امریکی سینٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کر دیا
27 اپریل 2018 (15:35) 2018-04-27

نیویارک: امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیوکو وزیر خارجہ تعینات کردیا ، پومپیو نے بطور وزیر خارجہ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیوکو وزیر خارجہ تعینات کردیا ، پومپیو نے بطور وزیر خارجہ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پومپیو کے حق میں امریکی سینیٹ میں 57 اورمخالفت میں 42 ووٹ پڑے۔ان کی تعیناتی ایک ایسی گھمبیر بین الا اقوامی صورتحال میں ہوئی جب امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کی آپس میں ملاقات کا امکان ہے۔ پومپیو امریکا ، شمالی کوریا تعلقات میں خلل نہیں ڈالیں گے وہ امریکی صدرکی خواہشات کے مطابق ہی اپنا کردار ادا کریں گے۔

مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر خارجہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائوں۔ مائیک پومپیو نے بتایا کہ وہ امریکا کو درست سمت میںلے جانے کے خواہاں ہیں۔ حلف اٹھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد انہوں نے بطور وزیر خارجہ برسلز، ریاض، امان اور یروشلم کا دورہ کیا۔


ای پیپر