ایران کو ڈرا دھمکا کر مطلب پورا نہیں کیا جاسکتا : خامنہ ای
27 اپریل 2018 (15:09) 2018-04-27


تہران:ایرا ن کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم اقوام پر زوردیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف متحد ہوجائیں، ایران کو ڈرا دھمکا کر مطلب پورا نہیں کیا جا سکتا ۔


ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکا اور دوسری طاغوتی طاقتوں کی ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کی کارروائیوں کی کامیابی سے مزاحمت کی ہے۔تمام مسلم اقوام کو امریکا اور دوسرے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے ریمارکس مسلمانوں کے لیے ایک سبکی اور ہزیمت ہیں ۔ بدقسمتی سے ہمارے خطے میں مسلم اقوام کے درمیان ہی باہمی جنگیں جاری ہیں اور بعض مسلم ممالک کی پسماندہ حکومتیں دوسرے ممالک کے خلاف لڑرہی ہیں۔


ای پیپر