آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے : خورشید شاہ
27 اپریل 2018 (12:40) 2018-04-27

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے ، خواجہ آصف کی نا اہلی کے پیچھے جنرل ضیاالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیا الحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کی نا اہلی کے پیچھے ضیاالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیا الحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا ۔انہوں نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے ۔ میرے سمیت کوء بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نا اہلی سے خوش نہیں ہے ۔ اس قانون سے آج ضیا الحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی۔ حکومت کو کسی طور پر چار ماہ سے زیادہ کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے۔ اس معاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نء روایت ڈال رہی ہے ۔


ای پیپر