پاکستان کے مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود کا 35 واں ورلڈ ریکارڈ
26 ستمبر 2020 (22:47) 2020-09-26

ڈی آئی خان:خیبرپختون خوا کے معروف مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 35 واں ورلڈ رکارڈ قائم کر لیا۔

پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 اسکواٹس سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا اس سے قبل اسکواٹس کیٹگری میں بھارت کے کپل کمار نے ایک منٹ میں 44 اسکواٹس کا ریکارڈ بنایا تھا۔

عرفان محسود نے رواں ہفتے دو جب کہ کْل 35 ورلڈ رکارڈ بنا کر گینیز بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔


ای پیپر