عمران خان حکومت کا تمام آئی جیز سے متعلق حیران کن فیصلہ
26 ستمبر 2020 (22:39) 2020-09-26

 اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی جیز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات بروقت نمٹانے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ڈلیوری یونٹ نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کی ہے، جس میں آئی جی اسلام آباد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ڈلیوری یونٹ نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے، آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایک سے دو روز میں جاری کی جائے گی۔


ای پیپر