سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے موبائل ایپ متعارف کروا دی
26 ستمبر 2020 (21:56) 2020-09-26

جدہ: عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد بحال ہونے والے عمرہ کیلئے سعودی عرب نے زائرین کی آسانی کیلئے نئی ایپ ’اعتمرنا‘ متعارف کروا دی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی عمرہ ایپ ’اعتمرنا‘ ناصرف کاروبار میں مسابقت کا ماحول پیدا کرے گی بلکہ زیارت مقدسہ کے تجربے کو بھی خوشگوار بنائے گی۔’جب کمپنیاں معیاری خدمات کم قیمت پر فراہم کرتی ہیں ،مقامی زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے سخت محنت کرتی ہیں تو زائرین ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ابتدائی مرحلے کا آغاز ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔بیرونی ایجنٹس جو عمرے سے متعلق سب کچھ کنٹرول کرتے تھے اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔ ایجنٹوں کا کام تو صرف عمرہ کمپنیوں کی نمائندگی اور انہیں مملکت کے باہر مارکیٹ کرنا ہے۔اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اب عمرہ کمپنیوں اور ان کے بیرونی ایجنٹوں کے درمیان تعلقات صرف مارکیٹنگ تک محدود ہوں گے۔


ای پیپر