برطانیہ میں پاکستانی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار
26 ستمبر 2020 (19:55) 2020-09-26

برطانیہ کے شہر لیڈز میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر اہلیہ کو قتل کر دیا۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق 37 سالہ ساجد پرویز پر 39 سالہ اہلیہ عابدہ کریم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عابدہ کریم 7 بچوں کی ماں تھی اور چند ہفتے قتل ہی والد کے انتقال پر پاکستان آئیں تھیں اور ایک ہفتے قبل ہی اپنے والد کی تدفین کے بعد لندن واپس آئی تھیں۔اہلیہ کے قتل کے ملزم ساجد پرویز کو آج لیڈز کی عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ 

پولیس نے عابدہ کریم کو مردہ حالت میں یارک شائر میں اپنے گھر میں پایا۔ ساجد پرویز کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ عابدہ کریم ایک انتہائی سلجھی ہوئی ملنسار خاتون تھیں اور دونوں میاں بیوی ایک ساتھ بہت اچھے طریقے سے رہ رہے تھے۔ خدا جانے ایسے کیا حالات ہوگئے کہ خاتون کو اس د نیا سے جانا پڑا۔


ای پیپر